پنجاب حکومت پر تنقید پر وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری کا بھرپور جواب

پنجاب حکومت پر تنقید پر وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری کا بھرپور جواب


لاہور: پنجاب کی وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری نے لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ پنجاب حکومت کی کارکردگی اور سیلاب متاثرین کی بحالی کے اقدامات سے مخالفین کو سخت تکلیف پہنچ رہی ہے اور اس کے خلاف ایک منصوبہ بند مہم چلائی جا رہی ہے۔

عظمیٰ بخاری نے پیپلزپارٹی کی جانب سے بار بار کی جانے والی پریس کانفرنسز کو “گھٹیا سیاست” قرار دیتے ہوئے کہا کہ "جب پنجاب پر مشکل وقت آیا تو کچھ سیاسی عناصر نے اپنے ذاتی مفادات کے لیے سیاست کو ترجیح دی۔ مریم نواز شریف کے دباؤ کے باعث مخالفین اتوار کو بھی چھٹی نہیں کرتے۔ پیپلزپارٹی ہر موقع پر مبالغہ آرائی کرتی ہے، ہم بھی کہتے ہیں کہ ‘مرسو مرسو پانی نہ دیسوں’۔"

انہوں نے پیپلزپارٹی کے رہنما شرجیل میمن کے مناظرے کے چیلنج کو قبول کرتے ہوئے کہا کہ "آئیں، سامنے بیٹھ کر صاف اور شفاف بات چیت کریں۔ کاش مرتضیٰ وہاب کراچی کے مسائل بشمول ٹوٹی سڑکوں اور امن و امان پر بھی اتنے ہی فکر مند ہوتے۔"

وزیر اطلاعات نے مزید کہا کہ پنجاب نے ہمیشہ مشکل وقت میں بڑے بھائی کا کردار ادا کیا ہے اور ملک کے دیگر حصوں کی مدد کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے ہیں، جسے سب سیاسی جماعتوں کو تسلیم کرنا چاہیے۔

ٹیگز: