عید میلادالنبی ﷺ کے موقع پر ملک بھر میں جشن، محافل اور سجاوٹ کا اہتمام

عید میلادالنبی ﷺ کے موقع پر ملک بھر میں جشن، محافل اور سجاوٹ کا اہتمام

لاہور،کراچی: حضور نبی کریم ﷺ کے یومِ ولادت کی خوشی میں ملک بھر میں عید میلادالنبی ﷺ مذہبی جوش و خروش اور عقیدت و احترام کے ساتھ منائی جا رہی ہے۔ 

نمازِ فجر کے بعد تمام مساجد میں ملک کی سلامتی، خوشحالی اور امتِ مسلمہ کے اتحاد کے لیے خصوصی دعائیں مانگی گئیں۔

ملک کے تمام چھوٹے بڑے شہروں، قصبوں اور دیہات میں گلیوں، بازاروں اور عمارتوں کو خوبصورت روشنیوں، جھنڈیوں اور بینرز سے سجایا گیا ہے۔ عاشقانِ رسول ﷺ کی جانب سے میلاد النبی ﷺ کے جلوس نکالے جا رہے ہیں جبکہ محافلِ میلاد، نعت خوانی اور درود و سلام کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

لنگر و نیاز کا اہتمام جگہ جگہ کیا گیا ہے، جہاں لوگوں کو محبتِ رسول ﷺ کے جذبے کے تحت کھانے پیش کیے جا رہے ہیں۔ حکومت اور انتظامیہ نے تقریبات کے دوران امن و امان برقرار رکھنے کے لیے سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے ہیں۔

ٹیگز: