لاہور:وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے یومِ دفاع کے موقع پر کہا کہ پاکستان کی مسلح افواج نے دھرتی کی حفاظت میں لازوال قربانیاں دی ہیں اور آج ہمارا ملک ایٹمی طاقت کے طور پر مضبوطی سے کھڑا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاک فوج نے دشمن کو ہر محاذ پر شکست دی اور قوم اس پر فخر کرتی ہے۔ عوام ہمیشہ افواج کے ساتھ کھڑے رہیں گے۔