لاہور:سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت سے آنے والی ہواؤں کے باعث لاہور پچھلے سال کے مقابلے میں آلودگی میں پہلے نمبر پر آتا ہے، تاہم اس بار پچھلے سال والی تشویشناک صورتحال نہیں ہے۔
مریم اورنگزیب نے کہا کہ خودساختہ ماہرین جو بھی رائے دیتے ہیں، اصل حقیقت یہ ہے کہ سموگ درجہ حرارت میں اتار چڑھاؤ کی وجہ سے بنتی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ لاہور سمیت مختلف شہروں میں ایئر کوالٹی مانیٹرنگ روم قائم ہیں جو فضائی آلودگی کی نگرانی کرتے ہیں۔
سینئر وزیر نے یقین دہانی کرائی کہ حکومت نے ایئر کوالٹی کے حوالے سے مؤثر اقدامات کیے ہوئے ہیں اور شہریوں کی صحت کے تحفظ کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جا رہے ہیں۔