لاہور : لاہور ایئرپورٹ پر سیکیورٹی فورسز نے کپڑوں میں چھپی ہوئی 3.8 کلو آئس ہیروئن دبئی سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی۔
ایئرپورٹ سیکیورٹی فورس (اے ایس ایف) کے ترجمان کے مطابق، دبئی جانے والی پرواز کے مسافر کے سامان کی اسکیننگ کے دوران ایک کارٹن کو مشکوک سمجھ کر تلاشی لی گئی، جس میں کپڑوں کے ساتھ منیوفیکچرنگ کے دوران جذب کی گئی ہیروئن برآمد ہوئی۔