لاہور:وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر صوبہ بھر میں گراں فروشوں کے خلاف مؤثر کارروائیاں جاری ہیں۔ ترجمان حکومت پنجاب کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 3 لاکھ 71 ہزار 61 مقامات کی چیکنگ کی گئی، جن میں 11 ہزار 275 گراں فروشوں کو جرمانے کیے گئے، 4 کے خلاف مقدمات درج اور 182 افراد کو گرفتار کیا گیا۔
ترجمان کے مطابق آٹا، چینی، مرغی اور دیگر اشیاء ضروریہ کے نرخوں کی بھی سختی سے نگرانی کی جا رہی ہے:آٹا: 27,500 مقامات کی چیکنگ، 643 پر جرمانے، 13 گرفتار،چکن شاپس: 19,037 کی چیکنگ، 634 پر جرمانے، 15 گرفتار،ہوٹل و تنور: 7,180 کی چیکنگ، 463 پر جرمانے، 12 گرفتار،چینی: 13,930 کی چیکنگ، 843 پر جرمانے، 14 گرفتار ہوئے۔
ترجمان نے شہریوں پر زور دیا ہے کہ وہ "قیمت ایپ" کے ذریعے روزمرہ اشیاء کے نرخ چیک کریں اور شکایات درج کروائیں تاکہ ناجائز منافع خوری کی روک تھام ممکن ہو سکے۔