لاہور:ورچوئل ویمن پولیس سٹیشن خواتین کو ایک ایسا پلیٹ فارم فراہم کرتا ہے جہاں وہ بغیر کسی جھجک یا سماجی رکاوٹ کے اپنی شکایات درج کروا سکتی ہیں، اور اپنی شناخت کو صیغۂ راز میں رکھتے ہوئے انصاف حاصل کر سکتی ہیں۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے 22 اپریل 2024 کو اس ورچوئل پلیٹ فارم کا افتتاح کیا تھا۔
ایک سال سے زائد عرصے میں اس پلیٹ فارم کے ذریعے ہزاروں خواتین نے شکایات درج کرائیں اور متعدد مقدمات کے حل نکالے گئے۔ اس کے نتیجے میں خواتین کو فوری اور مؤثر انصاف کی فراہمی کے لیے ایک قابل اعتماد نظام کا قیام عمل میں آیا ہے۔