لاہور: سی پاکستان 2025، جو ملک کی سب سے بڑی انٹرپرینیوریل ایکسپو ہے، پاکستان میں نوجوانوں کے کاروباری جذبے کی ترجمانی کر رہی ہے۔ ایم ڈی سپیریئر گروپ، پروفیسر ڈاکٹر چوہدری عبدالخالق نے کہا ہے کہ اس پروگرام میں پورے ملک سے نوجوان بھرپور شرکت کر رہے ہیں اور یہ ایکسپو سنٹر مختلف خیالات اور تخلیقی صلاحیتوں کا خوبصورت امتزاج پیش کر رہا ہے۔
پروفیسر ڈاکٹر عبدالخالق نے چیرمین سپیریئر گروپ پروفیسر ڈاکٹر چوہدری عبدالرحمان کی محنت کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ یہ پروگرام 2000 میں شروع کیا گیا تھا اور آج یہ پاکستان کی انٹرپرینیورشپ کی دنیا میں ایک پہچان بن چکا ہے۔
انہوں نے کہا کہ سی پاکستان نوجوانوں کو نہ صرف کاروبار شروع کرنے کے مواقع فراہم کرتا ہے بلکہ ملک کی معیشت میں مثبت تبدیلی لانے میں بھی اہم کردار ادا کر رہا ہے۔