لاہور: وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے وژن کے مطابق صوبہ بھر میں بڑے پیمانے پر گھروں کی تعمیر جاری ہے، اور یہ پروگرام پاکستان کی تاریخ کا کامیاب ترین رہائشی منصوبہ قرار دیا گیا ہے۔
سیکرٹری ہاؤسنگ پنجاب نورالامین مینگل نے فیصل آباد میں مستفید خاندانوں سے ملاقات کی اور وزیر اعلیٰ کی جانب سے گھروں کی تعمیر مکمل کرنے پر انہیں مبارکباد پیش کی۔