وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کا شفافیت کے لیے بڑا قدم، محکمہ جنگلات کے مزدوروں کو ڈیجیٹل نظام سے ادائیگیوں کا آغاز

وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کا شفافیت کے لیے بڑا قدم، محکمہ جنگلات کے مزدوروں کو ڈیجیٹل نظام سے ادائیگیوں کا آغاز

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے سرکاری وسائل کی شفاف تقسیم کے لیے ایک تاریخی قدم اٹھاتے ہوئے محکمہ جنگلات کے مزدوروں کو پہلی بار بائیو میٹرک تصدیق نظام کے ذریعے معاوضے ادا کرنے کا آغاز کیا ہے۔ اپریل سے مئی کے دوران 18 کروڑ 70 لاکھ روپے کی ادائیگیاں کی گئیں، جو پنجاب کی تاریخ میں محکمہ جنگلات کا پہلا ایسا اقدام ہے۔

اس نئے نظام کے تحت بنک آف پنجاب کی برانچ لیس بینکنگ اور رقوم تقسیم کرنے والے افسران بائیو میٹرک تصدیق کے ذریعے ادائیگیاں کرتے ہیں، جبکہ ماضی میں مینوئل نظام سے نقد رقوم کی تقسیم کی جاتی تھی جس پر غیر شفافیت کے سوالات اٹھتے تھے۔

محکمانہ مالیاتی قواعد میں تبدیلی کے بعد اس ڈیجیٹل نظام کا آغاز کیا گیا، جس کے تحت مالی سال 2023-24 کے لیے محکمہ جنگلات کے ایک لاکھ مزدوروں کو 3.6 ارب روپے مختص کیے گئے تھے۔ اب تک 7,908 مزدوروں کے ڈیجیٹل اکاؤنٹس کھولے جا چکے ہیں جبکہ دیگر کے اکاؤنٹس کھولنے کا عمل جاری ہے۔

سینیئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے نظام تیار کرنے والی ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ اس سے شفافیت بڑھے گی اور سرکاری رقم کی بچت بھی ممکن ہوگی۔ مزدور بھی نئے نظام سے خوش ہیں کیونکہ انہیں محنت کا پورا معاوضہ ملے گا۔

ٹیگز: