لاہور: قیمتوں کے کنٹرول کے لیے جاری کریک ڈاؤن کے تحت گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران پنجاب بھر میں چینی کے مقرر کردہ نرخوں پر عمل نہ کرنے والے 262 دکانداروں کے خلاف کارروائیاں کی گئیں۔
پرائس کنٹرول کے ترجمان کے مطابق اس دوران 35 افراد کو گرفتار کیا گیا جبکہ 227 دکانداروں پر جرمانے عائد کیے گئے۔ اب تک مجموعی طور پر 30 ہزار 961 افراد کے خلاف کارروائیوں میں 2,227 افراد کو گرفتار کیا جا چکا ہے اور 373 مقدمات درج کیے جا چکے ہیں۔
لاہور ڈویژن میں 15، گوجرانوالہ میں 21 اور فیصل آباد میں 38 خلاف چینی کے نرخوں کی خلاف ورزی پر کارروائیاں کی گئی ہیں۔