سیف سٹی کی مدد سے لاہور میں آن لائن ٹیکسی کے ذریعے واردات کرنے والا گروہ گرفتار

سیف سٹی کی مدد سے لاہور میں آن لائن ٹیکسی کے ذریعے واردات کرنے والا گروہ گرفتار

لاہور: آن لائن ٹیکسی ایپ کے ذریعے شہریوں کو نشانہ بنانے والا 4 رکنی گروہ سیف سٹی کیمروں کی مدد سے گرفتار کر لیا گیا۔

جیل روڈ پر شہری کا لاکھوں مالیت کا سامان لے کر فرار ہونے والے رائیڈ ڈرائیور کی شناخت سیف سٹی کی جدید ٹریکنگ سسٹم کے ذریعے ممکن ہوئی۔

پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزمان کو دھر لیا اور ان کے قبضے سے قیمتی سامان بھی برآمد کر لیا۔

حکام کے مطابق ملزمان جدید ٹیکنالوجی کا سہارا لے کر شہریوں کو دھوکہ دیتے تھے، تاہم سیف سٹی کی نگرانی سے قانون نافذ کرنے والے اداروں نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے بڑا نقصان ہونے سے بچا لیا۔

ٹیگز: