نادرا عوامی مرکز کراچی 14 روز کے لیے بند، موبائل سہولت فراہم

نادرا عوامی مرکز کراچی 14 روز کے لیے بند، موبائل سہولت فراہم

کراچی: قومی شناختی کارڈ بنوانے یا دیگر شناختی خدمات حاصل کرنے والے افراد کے لیے اہم اطلاع سامنے آئی ہے۔ نادرا نے اعلان کیا ہے کہ کراچی کے علاقے عوامی مرکز میں واقع رجسٹریشن دفتر مرمت اور توسیعی کام کے باعث 14 جولائی سے 27 جولائی 2025 تک بند رہے گا۔

یہ اطلاع نادرا کے ریجنل ہیڈ آفس کراچی نے اپنے آفیشل فیس بک پیج کے ذریعے جاری کی، جس میں شہریوں کو پیشگی آگاہ کیا گیا ہے کہ عوامی مرکز نادرا دفتر مقررہ تاریخوں کے دوران عارضی طور پر بند ہوگا۔

نادرا حکام کے مطابق، شہریوں کی سہولت کو مدِنظر رکھتے ہوئے قریبی مقام پر موبائل رجسٹریشن وین کی تعیناتی عمل میں لائی گئی ہے، جہاں عوام مقررہ اوقات میں شناختی کارڈ سمیت دیگر نادرا سہولیات سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔

نادرا کا کہنا ہے کہ عوامی مرکز میں جاری بہتری کے کام جلد مکمل کر کے مرکز کو دوبارہ کھول دیا جائے گا تاکہ شہریوں کو زیادہ سہولت اور بہتر خدمات میسر آ سکیں۔

ٹیگز: