ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ کا یوٹیوبرز اور ٹک ٹاکرز کے خلاف بڑا اقدام ، تیسرا نوٹس جاری

ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ کا یوٹیوبرز اور ٹک ٹاکرز کے خلاف بڑا اقدام ، تیسرا نوٹس جاری

اسلام آباد: ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ نے آن لائن فنانشل کرائم میں مبینہ ملوث ہونے پر معروف یوٹیوبرز اور ٹک ٹاکرز کو تیسرا نوٹس جاری کر دیا ہے۔

ذرائع کے مطابق جن افراد کو نوٹسز بھیجے گئے ہیں ان میںرجب بٹ، اقراء، انس علی، شاہ حسن اور ارم محمود شامل ہیں۔

ایف آئی اے حکام کا کہنا ہے کہ ان سوشل میڈیا شخصیات کے خلاف شکایات موصول ہوئی تھیں، جن میں آن لائن مالی دھوکہ دہی، غیر قانونی پروموشنز اور فریب دہ اشتہارات جیسے الزامات شامل ہیں۔

متاثرہ صارفین کی شکایات کے بعد ان افراد کو پہلے دو بار طلب کیا جا چکا ہے، تاہم تفتیشی عمل میں عدم تعاون پر اب تیسرا اور حتمی نوٹس جاری کیا گیا ہے۔

ایف آئی اے نے واضح کیا ہے کہ اگر مطلوبہ افراد مقررہ وقت پر پیش نہ ہوئے تو ان کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

ٹیگز: