لاہور: جشن آزادی کی خوشیوں کے ساتھ شہر بھر میں ماحولیاتی تحفظ کا پیغام بھی دیا جا رہا ہے۔ 14 اگست کی شام تک شہریوں میں مفت پودے تقسیم کیے جائیں گے تاکہ شجرکاری کی اہمیت کو اجاگر کیا جا سکے۔
آج رات گریٹر اقبال پارک میں شاندار آتش بازی کا مظاہرہ ہوگا، جبکہ مال روڈ، گلبرگ، کلمہ چوک اور دیگر اہم شاہراہوں پر خوبصورت چراغاں کیا گیا ہے۔ تمام انڈر پاسز کو برقی قمقموں سے سجا دیا گیا ہے۔
شاہراہوں پر تصاویر سے سجی فلوٹ گاڑیاں بھی رواں دواں ہیں۔ نیشنل ہسٹری میوزیم میں 14 اگست کو مقابلہ مصوری کا بھی انعقاد کیا جائے گا۔
ڈی جی پی ایچ اے منصور احمد کا کہنا ہے کہ جشن آزادی کے موقع پر یہ پروگرام شہریوں میں ماحول دوست رویے کو فروغ دینے کا ایک موثر ذریعہ ہیں