 
 لاہور: پنجاب کابینہ میں دو نئے وزرا کو شامل کر لیا گیا ہے۔ گورنر ہاؤس لاہور میں ہونے والی تقریبِ حلف برداری میں رانا محمد اقبال اور منشاء اللہ بٹ نے اپنے عہدے کا حلف اٹھایا۔ گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے نومنتخب وزرا سے حلف لیا، جبکہ تقریب میں اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان سمیت دیگر اعلیٰ حکام شریک ہوئے۔
ادھر مسلم لیگ (ن) کی مرکزی رہنما اور سابق وفاقی وزیر انوشے رحمان کو وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی سینئر مشیر مقرر کر دیا گیا ہے۔ ان کی تقرری کو وزیراعلیٰ کی ٹیم کو مزید مؤثر اور تجربہ کار بنانے کی کوشش قرار دیا جا رہا ہے۔