اسلام آباد: حکومت پاکستان نے الیکٹرک بائیکس اور سکوٹرز کی خریداری کو فروغ دینے کے لیے سبسڈی اور بلا سود قرضوں کی اسکیم شروع کی ہے، جس سے صارفین کی خریداری کی لاگت میں نمایاں کمی آئے گی۔
اس کے علاوہ، الیکٹرک وہیکلز کے چارجنگ سٹیشنز کی تعداد بڑھانے کے لیے 20 ارب روپے کا فنڈ مختص کیا گیا ہے تاکہ ملک میں صاف توانائی کی منتقلی کو یقینی بنایا جا سکے۔