ایل ڈی اے ٹاؤن پلاننگ ونگ کا غیرقانونی کمرشل عمارتوں کے خلاف بڑا آپریشن، 52 املاک سیل

ایل ڈی اے ٹاؤن پلاننگ ونگ کا غیرقانونی کمرشل عمارتوں کے خلاف بڑا آپریشن، 52 املاک سیل

لاہور: لاہور ڈیولپمنٹ اتھارٹی (ایل ڈی اے) کے ٹاؤن پلاننگ ونگ نے غیرقانونی کمرشل استعمال اور کمرشل فیس کی عدم ادائیگی کے خلاف مختلف علاقوں میں کارروائی کرتے ہوئے کل 52 املاک کو سیل اور سربمہر کر دیا ہے۔

ایل ڈی اے حکام کے مطابق فیصل ٹاؤن میں 19، گلشن راوی میں 7، جبکہ وحدت روڈ اور سبزہ زار میں 26 املاک پر کارروائیاں کی گئیں۔ سیل کی گئی املاک میں نجی اسکول، کلینک، کیفے، گراسری سٹور، سیلون، ورکشاپ، دکانیں اور دفاتر شامل ہیں۔

یہ آپریشن ایل ڈی اے کے چیف ٹاؤن پلانر اسد الزمان کی نگرانی میں انجام دیا گیا۔ ایل ڈی اے نے کہا ہے کہ غیرقانونی کمرشل سرگرمیوں اور فیس کی عدم ادائیگی کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری رکھی جائیں گی تاکہ قانون کی حکمرانی کو یقینی بنایا جا سکے۔

ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نے شہریوں کو قانونی تقاضے پورے کرنے اور کمرشل فیس کی بروقت ادائیگی کی تاکید کی ہے تاکہ قانونی پیچیدگیوں سے بچا جا سکے۔

ٹیگز: