لاہور: امن و امان کی صورتحال میں بہتری کے بعد اور ضلعی انتظامیہ کی اجازت ملنے کے بعد آج سے اورینج لائن ٹرین اور میٹرو بس سروس دوبارہ بحال کر دی گئی ہے۔
انتظامیہ کا کہنا ہے کہ دونوں سروسز اپنے معمول کے شیڈول کے مطابق رواں دواں رہیں گی۔ یاد رہے کہ سیکیورٹی وجوہات کی بنا پر یہ سروسز عارضی طور پر بند کی گئی تھیں۔
مسافروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ معمول کے مطابق سفر کے لیے تیار رہیں اور انتظامیہ کی جانب سے دی گئی ہدایات پر عمل کریں۔