لیسکو کا بجلی کے ترسیلی نظام کو مستحکم بنانے کے لیے شٹ ڈاؤن شیڈول جاری

لیسکو کا بجلی کے ترسیلی نظام کو مستحکم بنانے کے لیے شٹ ڈاؤن شیڈول جاری

لاہور: لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی (لیسکو) نے بجلی کے ترسیلی نظام کی بہتری اور مستحکمی کے لیے شٹ ڈاؤن شیڈول جاری کر دیا ہے۔ اس شٹ ڈاؤن کا آغاز 15 اکتوبر سے ہوگا اور یہ کارروائی فروری تک جاری رہے گی۔

شیڈول کے مطابق مختلف فیڈرز کو 8 گھنٹے تک بند رکھا جائے گا تاکہ مرمتی اور اپ گریڈیشن کے کاموں کو مکمل کیا جا سکے۔ اس دوران صارفین کو عارضی طور پر بجلی کی بندش کا سامنا کرنا پڑے گا۔

لیسکو حکام نے بتایا کہ یہ شٹ ڈاؤن آئندہ موسم گرما کی تیاریاں مکمل کرنے کے لیے کیا جا رہا ہے، جس میں پرانے اور اوورلوڈڈ ٹرانسفارمرز کی تبدیلی شامل ہے تاکہ بجلی کی فراہمی میں بہتری اور نظام کی پائیداری کو یقینی بنایا جا سکے۔

ٹیگز: