اعجاز چوہدری کی خالی نشست پر ضمنی الیکشن: پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے اہلیہ امیدوار ہوں گی

اعجاز چوہدری کی خالی نشست پر ضمنی الیکشن: پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے اہلیہ امیدوار ہوں گی

لاہور :پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اعجاز چوہدری کی خالی ہونے والی سینیٹ کی جنرل نشست پر ضمنی الیکشن کا انعقاد 9 ستمبر کو کیا جائے گا۔ پی ٹی آئی کی جانب سے اس نشست کے لئے اعجاز چوہدری کی اہلیہ کو امیدوار نامزد کیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ کاغذاتِ نامزدگی 19 اور 20 اگست کو جمع کرائے جائیں گے، جس کے بعد امیدواروں کا انتخاب عمل میں آئے گا۔ پی ٹی آئی کی جانب سے اس فیصلے کے بعد اس نشست پر جوڑ توڑ کی سیاست کا آغاز ہو چکا ہے، اور یہ دیکھنا ہوگا کہ دیگر سیاسی جماعتیں کس طرح اس ضمنی الیکشن میں حصہ لیتی ہیں۔

ٹیگز: