لاہور: وزیراعلیٰ مریم نواز کے وژن "منشیات سے پاک پنجاب" کے تحت جاری کریک ڈاؤن کے 85 ویں روز پنجاب کاؤنٹر نارکوٹکس فورس نے گوجرانوالہ، راولپنڈی اور ڈی جی خان میں کامیاب آپریشنز کیے۔
گزشتہ 24 گھنٹوں میں 4.4 کلو چرس، 2.2 کلو افیون اور 1.2 کلو ویڈ برآمد کر لی گئی، جب کہ دو خواتین سمیت تین ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا۔