دریائے سندھ کے مختلف مقامات پر پانی کا بہاؤ نارمل:پی ڈی ایم اے پنجاب کا اعلان

 دریائے سندھ کے مختلف مقامات پر پانی کا بہاؤ نارمل:پی ڈی ایم اے پنجاب کا اعلان

لاہور: پی ڈی ایم اے پنجاب نے بتایا ہے کہ دریائے سندھ کے مختلف مقامات پر پانی کا بہاؤ نارمل ہے۔

دریائے سندھ تربیلا کے مقام پر پانی کا بہاؤ ایک لاکھ 96 ہزار کیوسک، کالا باغ پر ایک لاکھ 69 ہزار کیوسک، چشمہ پر ایک لاکھ 78 ہزار کیوسک اور تونسہ کے مقام پر ایک لاکھ 61 ہزار کیوسک ہے۔

پی ڈی ایم اے نے عوام کو خبردار کیا ہے کہ وہ سیلابی صورتحال سے باخبر رہیں اور حفاظتی اقدامات جاری رکھیں۔

ٹیگز: