پرائیویٹ حج سکیم کی بکنگ میں پانچ دن کی توسیع، 55,500 عازمین نے بکنگ مکمل کر لی

پرائیویٹ حج سکیم کی بکنگ میں پانچ دن کی توسیع، 55,500 عازمین نے بکنگ مکمل کر لی

لاہور:ذرائع کے مطابق پرائیویٹ حج سکیم کی بکنگ میں پانچ دن کی توسیع کر دی گئی ہے اور اب یہ بائیس اکتوبر تک جاری رہے گی۔ پہلے یہ آخری تاریخ سترہ اکتوبر مقرر کی گئی تھی۔

اب تک 55,500 عازمین نے پرائیویٹ حج کی بکنگ مکمل کر لی ہے، جبکہ چار ہزار پانچ سو نشستوں پر بکنگ جاری ہے۔ پرائیویٹ حج سکیم میں دلچسپی کے باعث یہ توسیع عمل میں لائی گئی ہے تاکہ مزید عازمین اس سہولت سے مستفید ہو سکیں۔

ٹیگز: