اساتذہ کی درخواستوں پر حکومت نے سنتے ہوئے تبادلوں پر پابندی ختم کر دی

اساتذہ کی درخواستوں پر حکومت نے سنتے ہوئے تبادلوں پر پابندی ختم کر دی

لاہور: محکمہ سکول ایجوکیشن نے اساتذہ کے مطالبات پر تبادلے کے عمل سے پابندی ہٹا دی ہے۔ اب اساتذہ اوپن میرٹ، ترقی، باہمی سرپلس اور ڈسپوزل کی بنیاد پر تبادلوں کے لیے درخواست دے سکیں گے۔

آن لائن درخواستیں 22 سے 28 ستمبر تک وصول کی جائیں گی جبکہ 4 اکتوبر تک درخواستوں کی تصدیق مکمل کر لی جائے گی۔ تبادلے کے آرڈرز 15 اکتوبر کو جاری کیے جائیں گے۔

محکمہ سکول ایجوکیشن کا کہنا ہے کہ اس فیصلے سے اساتذہ کو اپنی سہولت کے مطابق تبادلے میں آسانی ہوگی اور تعلیمی معیار میں بہتری آئے گی۔

ٹیگز: