لاہور:صوبائی وزیر صحت و آبادی خواجہ عمران نذیر کی زیر صدارت کلینک آن ویلز پروگرام کا جائزہ اجلاس منعقد ہوا، جس میں گزشتہ احکامات پر عملدرآمد سے متعلق بریفنگ دی گئی۔
وزیر صحت نے مانیٹرنگ میں بہتری پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے ہدایت دی کہ ڈیٹا روزانہ کی بنیاد پر فالو اپ اور اپ لوڈ کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ ٹیم کو کیمپ سائٹس کا پلان پہلے سے فراہم کیا جائے اور وقت کی سختی سے پابندی کی جائے۔
اجلاس میں بھکر، ملتان، حافظ آباد اور لیہ کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے تعریفی اسناد کا اعلان کیا گیا، جبکہ غفلت برتنے پر ڈی سی آئی آر ایم این سی ایچ ٹوبہ ٹیک سنگھ کو عہدے سے ہٹا دیا گیا۔
بریفنگ میں بتایا گیا کہ کلینک آن ویلز روزانہ 70 ہزار سے زائد افراد کو طبی سہولیات فراہم کر رہا ہے، جن میں ہیپاٹائٹس، کینسر، امراضِ قلب اور انسولین جیسی اہم ادویات کی فراہمی شامل ہے۔