صحت کی سہولیات کی بہتری حکومت پنجاب کی اولین ترجیحات میں شامل ہے، خواجہ عمران نذیر

 صحت کی سہولیات کی بہتری حکومت پنجاب کی اولین ترجیحات میں شامل ہے، خواجہ عمران نذیر

لاہور: صوبائی وزیر صحت و آبادی خواجہ عمران نذیر سے مختلف سیاسی و سماجی شخصیات نے ملاقات کی۔  ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور، صوبے میں صحت کے شعبے سے متعلق معاملات اور عوامی فلاح سے متعلق مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر ایم پی اے ثاقب چڈھر کے والد کے ایصالِ ثواب کے لیے فاتحہ خوانی بھی کی گئی۔

 صوبائی وزیر صحت خواجہ عمران نذیر نے پنجاب میں صحت کی سہولیات کی بہتری کے لیے جاری اقدامات سے آگاہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ صحت کے شعبے میں عوام کو بہتر اور معیاری طبی سہولیات کی فراہمی حکومت پنجاب کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔

 خواجہ عمران نذیر کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایات پر صحت کے شعبے میں اصلاحات اور عوامی فلاح کے اقدامات جاری ہیں۔ عوام کو صحت کی بنیادی سہولیات ان کی دہلیز تک پہنچانے کے لیے عملی اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

ٹیگز: