لاہور: پنجاب کے شہری علاقوں میں صفائی فیس کی وصولی کے لیے نیا طریقہ کار متعارف کرا دیا گیا۔ اس حوالے سے ستھرا پنجاب اتھارٹی اور ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن ڈیپارٹمنٹ کے درمیان معاہدے پر دستخط کر دیے گئے۔
نئے طریقہ کار کے تحت رہائشی گھروں سے ان کے رقبے کے مطابق ماہانہ صفائی فیس وصول کی جائے گی۔ 5 مرلہ تک کے گھروں کے لیے ماہانہ فیس 300 روپے جبکہ 5 سے 10 مرلہ تک کے گھروں سے 500 روپے وصول کیے جائیں گے۔
اسی طرح 10 سے 20 مرلہ تک کے گھروں پر ماہانہ 1000 روپے جبکہ 20 سے 40 مرلہ تک کے گھروں سے 2000 روپے صفائی فیس وصول کی جائے گی۔
معاہدے کے تحت صفائی فیس کی وصولی کے نظام کو مزید منظم بنانے اور شہری علاقوں میں صفائی کے انتظامات بہتر بنانے کے لیے متعلقہ ادارے باہمی تعاون سے اقدامات کریں گے۔