لاہور میں ٹریفک حادثات کی شرح میں اضافہ، 9 ماہ میں 373 ہلاکتیں اور 168 معذور

لاہور میں ٹریفک حادثات کی شرح میں اضافہ، 9 ماہ میں 373 ہلاکتیں اور 168 معذور

لاہور: لاہور میں ٹریفک کے بڑھتے ہوئے حادثات شہریوں کی زندگیوں کے لیے سنگین خطرہ بن گئے ہیں۔ گزشتہ 9 ماہ کے دوران شہر میں 373 افراد ہلاک اور 168 افراد عمر بھر کے لیے معذور ہو گئے ہیں۔

صدر ڈویژن: 107 اموات کے ساتھ سب سے زیادہ ہلاکتیں ،کینٹ ڈویژن: 91 اموات، ماڈل ٹاؤن ڈویژن: 62 اموات ہوئیں۔ 
معذوری کے معاملات میں ماڈل ٹاؤن ڈویژن سرفہرست ہے، جہاں 52 افراد عمر بھر کے لیے معذور ہوئے۔ اس کے بعد کینٹ ڈویژن میں 43 اور سٹی ڈویژن میں 31 افراد معذور ہوئے۔

ماہرین کے مطابق لاہور میں ٹریفک حادثات کی بنیادی وجہ شہریوں کی تیز رفتاری سے ڈرائیونگ ہے۔ عوام پر زور دیا گیا ہے کہ حفاظتی اقدامات پر عمل کریں تاکہ مزید جانی نقصان سے بچا جا سکے۔

ٹیگز: