مظفرگڑھ میں دو روزہ مینگو میلہ، زراعت اور ثقافت کو فروغ دینے کا موقع

مظفرگڑھ میں دو روزہ مینگو میلہ، زراعت اور ثقافت کو فروغ دینے کا موقع

مظفرگڑھ : ڈپٹی کمشنر عثمان طاہر جپہ نے اعلان کیا ہے کہ مظفرگڑھ کا پہلا مینگو میلہ 2 اور 3 اگست کو فیاض پارک میں منعقد کیا جائے گا۔ اس میلے کا مقصد نہ صرف آم کی مقامی پیداوار کو اجاگر کرنا ہے بلکہ اس کے ذریعے ثقافت، زراعت اور سیاحت کو بھی فروغ دینا ہے۔

ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ آم کے باغبان، تاجروں اور ان کے اہل خانہ میلے میں بھرپور شرکت کریں گے اور اس موقع پر خصوصی طور پر بچوں اور خواتین کے لیے تفریحی و ثقافتی پروگرام بھی رکھے جائیں گے۔ میلے کی سیکیورٹی، صفائی، پارکنگ اور دیگر انتظامات مکمل کیے جا چکے ہیں۔

انہوں نے باغبانوں کو آم کے اسٹال لگانے کی دعوت دی ہے اور کہا ہے کہ جو بھی باغبان میلے میں حصہ لینا چاہتے ہیں، وہ ڈی سی آفس سے رابطہ کر سکتے ہیں۔ یہ میلہ آم کی برآمدات کے فروغ کے لیے بھی ایک سنہری موقع ہے۔

ٹیگز: