مظفرگڑھ میں عوام کی سہولت کے لیے سرکاری خدمات کی دہلیز پر فراہمی کا آغاز

مظفرگڑھ میں عوام کی سہولت کے لیے سرکاری خدمات کی دہلیز پر فراہمی کا آغاز

مظفرگڑھ:وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر مظفرگڑھ میں پہلی بار سرکاری خدمات کو عوام کی دہلیز پر پہنچانے کا منصوبہ شروع کیا جا رہا ہے۔ ڈپٹی کمشنر عثمان طاہر جپہ نے بتایا کہ اس سلسلے کی ابتدا تحصیل جتوئی کے علاقے بیٹ میر ہزار سے ہو رہی ہے جہاں 29 جولائی کو ہائی سکول یونین کونسل بیٹ میر ہزار میں مختلف سرکاری محکمے اپنی خدمات پیش کریں گے۔

ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ وہ خود موقع پر موجود رہیں گے اور تمام انتظامات اور سرگرمیوں کی نگرانی کریں گے۔ ریونیو، صحت، زراعت، نادرا، میپکو، سوئی گیس، پولیس سمیت دیگر محکموں کی خدمات عوام کو ایک جگہ پر فراہم کی جائیں گی۔ یہ اقدام وزیراعلیٰ پنجاب کی عوام دوست حکمت عملی کا حصہ ہے اور دیگر یونین کونسلز میں بھی اسے ہر دوسرے دن نافذ کیا جائے گا۔

ٹیگز: