سیلاب کی وجہ سے کاروباری برادری کے ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع کی درخواست

سیلاب کی وجہ سے کاروباری برادری کے ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع کی درخواست

لاہور: ایوان صنعت و تجارت کے صدر میاں ابوذر شاد نے وفاقی حکومت سے درخواست کی ہے کہ ملک میں سیلاب کی وجہ سے کاروباری برادری ٹیکس ریٹرن بروقت جمع کرانے سے قاصر ہے، اس لیے ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع دی جائے۔
ایل سی سی آئی کے صدر نے دو ماہ کی توسیع کی درخواست کی ہے تاکہ کاروباری حضرات سیلاب کے باعث پیدا ہونے والی مشکلات سے نمٹ سکیں۔

ٹیگز: