" اپنا دائرہ کار سمجھیں":شازیہ مری کے بیان پر عظمیٰ بخاری کا سخت ردعمل

لاہور: وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے شازیہ مری کے حالیہ بیان پر سخت ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ شازیہ مری کو اپنا دائرہ کار سمجھنا چاہیے اور جہاں ان کا مینڈیٹ نہیں وہاں مداخلت سے گریز کرنا چاہیے۔

عظمیٰ بخاری نے کہا کہ شازیہ مری بلاجواز ڈکٹیشن دے رہی ہیں اور دھمکیاں بھی دے رہی ہیں، جو قابل قبول نہیں۔ انہوں نے کہا کہ "ڈیڑھ گز کی مسجد" بنانے کی کوشش نہ کی جائے اور بلاول بھٹو کو چاہیے کہ وہ سندھ میں اپنے منصوبے چلائیں جہاں ان کے پاس مینڈیٹ ہے۔

وزیر اطلاعات پنجاب نے مزید کہا کہ پنجاب میں مینڈیٹ مریم نواز کو دیا گیا ہے اور یہاں کسی اور کی مداخلت برداشت نہیں کی جائے گی۔

ٹیگز: