ایف آئی اے کا انسانی سمگلنگ کے خلاف بڑا اقدام، 1368 اسمگلرز گرفتار

ایف آئی اے کا انسانی سمگلنگ کے خلاف بڑا اقدام، 1368 اسمگلرز گرفتار

اسلام آباد: وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) نے رواں سال 1368 انسانی سمگلروں کو گرفتار کر کے انسانی اسمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن جاری رکھا ہوا ہے۔ گرفتار ملزمان میں یونان کشتی حادثات میں ملوث 91 افراد اور 16 انتہائی مطلوب ملزمان شامل ہیں۔

ایف آئی اے ترجمان کے مطابق، گرفتار شدگان کی جائیداد کی مالیت 955 ملین روپے سے زائد ہے، جب کہ 239 ملین روپے مالیت کے بینک اکاؤنٹس منجمد کیے جا چکے ہیں۔ انٹرپول کی مدد سے مزید ملزمان کی گرفتاری کے لیے ریڈ نوٹسز بھی جاری کیے گئے ہیں۔


ڈی جی ایف آئی اے رفعت مختار راجہ نے کہا ہے کہ انسانی جانوں سے کھیلنے والوں کو قانون کے مطابق سخت سزا دی جائے گی اور اس سلسلے میں کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی۔ انہوں نے عوام سے بھی تعاون کی اپیل کی ہے تاکہ اس جرم کا خاتمہ ممکن بنایا جا سکے۔

ٹیگز: