کراچی: بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں 3 ڈالر کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جو اب 3,323 ڈالر کی سطح پر پہنچ گئی ہے۔ اس کے ساتھ ہی مقامی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمتوں میں معمولی اضافہ دیکھا گیا ہے۔
مقامی سطح پر 24 قیراط سونا فی تولہ 300 روپے مہنگا ہو کر 3 لاکھ 55 ہزار روپے تک پہنچ گیا، جبکہ فی دس گرام سونے کی قیمت میں 257 روپے کا اضافہ ہوا ہے اور یہ 3 لاکھ 4 ہزار 355 روپے ہو گئی ہے۔