لاہور: شاد باغ اور ملت پارک میں دو مختلف واقعات، دو افراد جاں بحق

لاہور: شاد باغ اور ملت پارک میں دو مختلف واقعات، دو افراد جاں بحق

لاہور : صوبائی دارالحکومت کے علاقوں شاد باغ اور ملت پارک میں پیش آئے دو مختلف واقعات میں دو افراد جاں بحق ہو گئے۔

پہلا واقعہ شاد باغ انڈر پاس، رنگ روڈ کے قریب پیش آیا، جہاں تیز رفتار کار نے سڑک عبور کرتے ہوئے 33 سالہ عبید اللہ کو ٹکر مار دی۔ زخمی نوجوان موقع پر ہی دم توڑ گیا۔

دوسرا واقعہ ملت پارک، چوک تیم خانہ، ملتان روڈ کے قریب پیش آیا، جہاں فٹ پاتھ کے کنارے سے 50 سالہ نامعلوم شخص کی لاش برآمد ہوئی۔ پولیس نے لاش کو تحویل میں لے کر شناخت کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا ہے۔

پولیس دونوں واقعات کی تفتیش کر رہی ہے۔

ٹیگز: