حکومت سے معاہدے پر مکمل عملدرآمد نہیں ہوا، حالات خراب نہیں کرنا چاہتے: قمر زمان کائرہ

حکومت سے معاہدے پر مکمل عملدرآمد نہیں ہوا، حالات خراب نہیں کرنا چاہتے: قمر زمان کائرہ


لاہور (1 اکتوبر 2025) – پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ ان کی جماعت نے بغیر وزارتیں لیے نیک نیتی سے حکومت کا ساتھ دیا، مگر بدقسمتی سے معاہدے کی تمام شقوں پر عمل نہیں ہوا۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ چند روز قبل حکومت سے ہونے والا مکالمہ بھی بے نتیجہ رہا۔ ہم موجودہ صورتحال کو مزید خراب نہیں کرنا چاہتے، لیکن اصولی بات ضرور کریں گے۔

قمر زمان کائرہ نے مسلم لیگ (ن) کو مشورہ دیا کہ تنقید ضرور کریں، مگر ماضی جیسے الفاظ سے گریز کیا جائے تاکہ سیاسی ماحول مزید کشیدہ نہ ہو۔

ٹیگز: