دریا کی زمین پر ہاؤسنگ سوسائٹیز کے این او سی منسوخ کیے جائیں:جماعت اسلامی کا مطالبہ

 دریا کی زمین پر ہاؤسنگ سوسائٹیز کے این او سی منسوخ کیے جائیں:جماعت اسلامی کا مطالبہ

لاہور: جماعت اسلامی نے دریا کی زمین پر ہاؤسنگ سوسائٹیز بنانے والوں کے این او سی منسوخ کرنے کا مطالبہ کر دیا ہے۔ امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن کا کہنا ہے کہ اگر حکومت ارلی وارننگ سسٹم پر کام کر رہی ہوتی تو موجودہ حالات نہ بنتے۔

انہوں نے کہا کہ "وزیر اعلیٰ جتنا وقت ٹک ٹاک پر لگاتے ہیں، اتنا وقت گندم اور آٹے کی قیمت کنٹرول کرنے پر صرف کریں تو عوام کا بھلا ہو سکتا ہے۔

حافظ نعیم الرحمن نے مزید کہا کہ بھاشا اور مہمند ڈیم وقت پر مکمل ہونے چاہئیں تاکہ ایسی آفات سے نمٹا جا سکے۔

ٹیگز: