اندرون شہر لاہور میں ناجائز تعمیرات روکنے کے لیے کمیٹی تشکیل

اندرون شہر لاہور میں ناجائز تعمیرات روکنے کے لیے کمیٹی تشکیل

لاہور: اندرون شہر لاہور کی حدود میں ناجائز تعمیرات، تہہ خانوں اور تجاوزات کے خلاف کارروائی کے لیے خصوصی کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے۔

کمیٹی کے ارکان میں نوشین زیدی، علی اسلام گل اور احمد عثمان دیوان شامل ہیں جو والڈ سٹی اتھارٹی کے بلڈنگ کنٹرول عملے کے تعاون سے کام کریں گے۔ ڈی جی والڈ سٹی اتھارٹی ملیحہ رشید کی ہدایت پر کمیٹی کو 15 روز کے اندر اپنی رپورٹ پیش کرنی ہوگی۔

ملیحہ رشید نے مون سون کے دوران خطرناک عمارتوں کے باہر انتباہی بورڈز لگانے کے بھی احکامات جاری کیے ہیں۔ اس کے علاوہ، انہوں نے قوانین کی مکمل پاسداری یقینی بنانے کی بھی سخت ہدایت دی ہے۔

ٹیگز: