اے این ایف کا تعلیمی اداروں کے اطراف منشیات اسمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن، 6 ملزمان گرفتار

اے این ایف کا تعلیمی اداروں کے اطراف منشیات اسمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن، 6 ملزمان گرفتار

لاہور: اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) نے ملک کے مختلف شہروں اور تعلیمی اداروں کے اطراف منشیات اسمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن شروع کر دیا ہے۔

ذرائع کے مطابق، 5 مختلف کارروائیوں کے دوران 2 خواتین سمیت 6 ملزمان گرفتار کیے گئے۔ کارروائیوں کے دوران 1 کروڑ 74 لاکھ روپے سے زائد مالیت کی 225 کلوگرام منشیات برآمد کی گئی۔

اینٹی نارکوٹکس فورس کے حکام کا کہنا ہے کہ یہ کارروائیاں تعلیمی اداروں کے قریب منشیات کی فروخت اور اسمگلنگ کو روکنے کے لیے کی گئی ہیں، تاکہ نوجوان نسل کو منشیات کے خطرات سے محفوظ رکھا جا سکے۔

ٹیگز: