جعلی اشتہارات کے ذریعے جعلی ادویات فروخت کرنے کا کیس ۔۔۔۔حکیم شہزاد کے بیٹے کی عبوری ضمانت میں توسیع

جعلی اشتہارات کے ذریعے جعلی ادویات فروخت کرنے کا کیس ۔۔۔۔حکیم شہزاد کے بیٹے کی عبوری ضمانت میں توسیع

لاہور: سیشن کورٹ لاہور میں جعلی اشتہارات کے ذریعے جعلی ادویات فروخت کرنے کے مقدمے کی سماعت ہوئی۔مشہور ٹک ٹاکر حکیم شہزاد کے بیٹے حکیم نصیب الرحمان کی عبوری ضمانت پر عدالت نے 6 نومبر تک توسیع کر دی۔

عدالتی ذرائع کے مطابق، ایڈیشنل سیشن جج علی عباس کی رخصت کے باعث سماعت بغیر کارروائی ملتوی کر دی گئی۔
عدالت پہلے ہی حکیم نصیب الرحمان کو تفتیشی حکام کے سامنے شاملِ تفتیش ہونے کا حکم دے چکی ہے۔

کیس میں ملزم پر الزام ہے کہ وہ سوشل میڈیا پر جعلی اشتہارات کے ذریعے جعلی اور غیر معیاری ادویات فروخت کرنے کے دھندے میں ملوث ہے۔

ٹیگز: