"نو مئی کا ماسٹر مائنڈ اور اس کا معاون 'کوچ' احتساب سے ہرگز نہیں بچ سکتے:عظمی بخاری

لاہور: وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے 9 مئی کے واقعات سے متعلق سی سی ٹی وی فوٹیجز جاری کر دی ہیں، جن میں مبینہ طور پر فوجی تنصیبات پر حملے اور دیگر پرتشدد مناظر دیکھے جا سکتے ہیں۔ انہوں نے ان واقعات کو "ناکام بغاوت" قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس کی مکمل منصوبہ بندی اور ماسٹر مائنڈ اب سامنے آ چکے ہیں۔

عظمیٰ بخاری نے اپنے بیان میں کہا  "9 مئی کی بغاوت منصوبہ بندی کے تحت کی گئی۔ اس کی فوٹیجز، شواہد اور تفصیلات منظر عام پر آ چکی ہیں۔ اب کسی شک و شبہ یا ابہام کی کوئی گنجائش نہیں۔انہوں نے کہا کہ    "جن عناصر نے یہ کارروائیاں کیں اور جنہوں نے کروائیں، وہ ملک کے اصل دشمن ہیں۔ شہداء کے مجسمے جلانے اور فوجی تنصیبات کو نشانہ بنانے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں۔

وزیر اطلاعات نے بتایا کہ  سپریم کورٹ کی ہدایات کی روشنی میں تمام ٹرائل کورٹس کو پابند کیا گیا ہے کہ 9 مئی کے مقدمات کے فیصلے چار ماہ کے اندر سنائے جائیں، تاکہ انصاف کے تقاضے پورے کیے جا سکیں۔"

انہوں نے کہا کہ  "نو مئی کا ماسٹر مائنڈ اور اس کا معاون 'کوچ' احتساب سے ہرگز نہیں بچ سکتے۔ قوم کے خلاف سازش کرنے والوں کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔

ٹیگز: