لاہور میں عادی مجرمان کے خلاف ڈولفن فورس کا اسپیشل آپریشن، 8 ملزمان گرفتار

لاہور میں عادی مجرمان کے خلاف ڈولفن فورس کا اسپیشل آپریشن، 8 ملزمان گرفتار

لاہور: صوبائی دارالحکومت میں پولیس نے عادی مجرمان کے خلاف کارروائیاں تیز کر دیں۔ ایس پی ڈولفن ارسلان زاہد کے مطابق ڈولفن سکواڈ نے مختلف علاقوں میں اسپیشل آپریشن کے دوران 8 “لسٹڈ” عادی ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

ترجمان کے مطابق کارروائی نواں کوٹ، اسلام پورہ، بھاٹی گیٹ، ساندہ اور دیگر علاقوں میں کی گئی، جہاں 8 مشکوک افراد کو راؤنڈ اپ کیا گیا۔ ابتدائی تفتیش میں تمام مشکوک افراد پولیس ریکارڈ کے مطابق عادی مجرم نکلے۔

پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان سنگین جرائم میں ملوث ہیں اور مختلف جرائم پیشہ گروہوں کے سرغنہ بھی بتائے جاتے ہیں۔
ڈولفن فورس نے مزید مشکوک عناصر کی گرفتاری کے لیے چھاپے تیز کرنے کا اعلان کیا ہے۔

ٹیگز: