پنجاب کے سرکاری سکولوں کی حالت کا جائزہ، محکمہ تعلیم نے کمیٹیاں قائم کر دیں

پنجاب کے سرکاری سکولوں کی حالت کا جائزہ، محکمہ تعلیم نے کمیٹیاں قائم کر دیں

لاہور: پنجاب کے سکولوں میں گرمیوں کی تعطیلات ختم ہونے کے قریب ہیں، ایسے میں محکمہ سکول ایجوکیشن پنجاب نے اسکولوں کی موجودہ صورتحال جاننے کے لیے مختلف اضلاع میں کمیٹیاں تشکیل دے دی ہیں۔

ذرائع کے مطابق یہ کمیٹیاں سرکاری و آؤٹ سورس کیے گئے اسکولوں کی حالت کا جائزہ لیں گی۔ ہر کمیٹی میں شامل افسران اپنے طے شدہ شیڈول کے مطابق تین روز کے لیے متعلقہ ضلع کا دورہ کریں گے۔

معائنے کے دوران افسران ضلع کی تمام تحصیلوں سے منتخب شدہ سکولوں کا جائزہ لیں گے، جن میں 2 ہائر سیکنڈری، 4 ہائی، 4 ایلیمنٹری اور 10 پرائمری اسکولز شامل ہیں۔

کمیٹیوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ تفصیلی مشاہدہ کریں اور رپورٹ مرتب کریں تاکہ نئے تعلیمی سال کے آغاز سے قبل ضروری اقدامات کیے جا سکیں۔

ٹیگز: