راولپنڈی:مون سون بارشوں کے باعث پنجاب کے مختلف اضلاع سیلاب کی لپیٹ میں آ گئے۔ پاک فوج اور پنجاب پولیس نے متاثرہ علاقوں میں ریسکیو اور ریلیف آپریشن تیز کر دیا۔
چکری روڈ کے گاؤں لڈیان میں ایک خاندان کو ہیلی ریسکیو مشن کے ذریعے کامیابی سے نکالا گیا۔
پاک فوج اور پولیس ضلعی انتظامیہ کے ساتھ مکمل ہم آہنگی سے کام کر رہے ہیں، اور امدادی سرگرمیاں مسلسل جاری ہیں۔