لاہور:پنجاب ریونیو اتھارٹی نے لاہور، گجرات، گوجرانوالہ اور ساہیوال میں متعدد معروف ہوٹلز اور فوڈ چین ریسٹورنٹس کے خلاف ٹیکس قوانین کی خلاف ورزی پر کریک ڈاؤن کیا ہے۔ کارروائی کے دوران صارفین سے وصول کیے گئے پیسوں کا مکمل ریکارڈ ضبط کر لیا گیا۔
اتھارٹی کی جانب سے چھان بین کے بعد ان اداروں پر 60 لاکھ روپے سے زائد جرمانے بھی عائد کیے گئے ہیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ اس قسم کی کارروائیاں عوام کو دھوکہ دہی سے بچانے اور ٹیکس کے نظام کو مضبوط بنانے کے لیے کی جا رہی ہیں۔