ہر غریب بیرون ملک سفر کر سکے گا، وزیراعلیٰ مریم نواز کے احکامات پر "پرواز کارڈ" منصوبہ شروع

ہر غریب بیرون ملک سفر کر سکے گا، وزیراعلیٰ مریم نواز کے احکامات پر

لاہور :وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے خصوصی احکامات پر پنجاب حکومت نے "پرواز کارڈ" نامی میگا منصوبہ شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے، جس کے تحت غریب نوجوانوں کو بیرون ملک ملازمت کے مواقع فراہم کرنے میں مدد دی جائے گی۔
سینئرپورٹر لاہور رنگ ادریس شیخ کے مطابق  اس منصوبے کے تحت پنجاب حکومت نوجوانوں کو بلاسود قرض فراہم کرے گی تاکہ وہ بیرون ممالک روزگار کے لیے آسانی سے سفر کر سکیں۔ "پرواز کارڈ" منصوبے کی کل لاگت چھ ارب اٹھانوے کروڑ سینتالیس لاکھ روپے رکھی گئی ہے، جسے جون 2023 تک مکمل کیا جائے گا۔

وزیر اعلیٰ کا کہنا ہے کہ اس منصوبے سے کم از کم اٹھاسی ہزار نوجوان مستفید ہوں گے اور یہ نوجوانوں کے لیے بیرون ملک روزگار کے دروازے کھولے گا۔یہ منصوبہ رواں سال ہی شروع کیا جائے گا اور اس کے ذریعے اوورسیز ورکرز کو باقاعدہ سہولیات فراہم کی جائیں گی۔