خواجہ سلمان رفیق نے سروسز ہسپتال لاہور میں پرائیویٹ رومز کا افتتاح کر دیا

 خواجہ سلمان رفیق نے سروسز ہسپتال لاہور میں پرائیویٹ رومز کا افتتاح کر دیا

لاہور: صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق نے سروسز ہسپتال لاہور میں پرائیویٹ رومز کا افتتاح کر دیا۔ اس موقع پر سروسز انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز میں ایک تقریب بھی منعقد ہوئی، جس میں پرنسپل پروفیسر زوہرہ خانم، پروفیسر اسد اسلم خان، ایم ایس ڈاکٹر عابد محمود غوری، پروفیسر شہزاد انور اور دیگر فیکلٹی ممبران موجود تھے۔

تقریب کے دوران سیلاب متاثرہ علاقوں میں فرائض سر انجام دینے والے ڈاکٹرز و اسٹاف کو تعریفی اسناد سے نوازا گیا۔

صوبائی وزیر صحت نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن کے مطابق ہسپتالوں میں مسلسل بہتری لائی جا رہی ہے اور عوام تک صحت کی بہترین سہولیات کی فراہمی اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے سیلاب کے دوران کیے گئے تاریخی ریسکیو آپریشن کی تعریف کی اور کہا کہ حکومت پنجاب نے بروقت حکمت عملی سے ہزاروں متاثرین اور جانوروں کی جانیں بچائیں۔

وزیر صحت نے مزید کہا کہ ہسپتالوں میں مریضوں کو کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے، یہ ہماری اولین کوشش ہے۔

ٹیگز: