لاہور: پنجاب حکومت نے صوبے میں ہر قسم کے احتجاج، جلسے، جلوس، ریلیوں، دھرنوں اور اجتماعات پر پابندی عائد کر دی ہے۔ حکومت نے اس پابندی کو آٹھ روز کے لیے دفعہ 144 کے نفاذ میں توسیع دے دی ہے۔
حکام کے مطابق پابندی کے تحت ہر قسم کے اسلحہ کی نمائش ممنوع ہوگی۔لاؤڈ اسپیکر کے استعمال پر پابندی ہوگی۔اشتعال انگیز، نفرت آمیز یا فرقہ وارانہ مواد کی اشاعت بھی ممنوع ہوگی۔
تاہم، پابندی کا اطلاق شادی کی تقریبات، جنازہ اور تدفین پر نہیں ہوگا۔