لاہور:چوہنگ میں اجتماعی زیادتی کے مرکزی دو ملزمان سی سی ڈی کے ساتھ ہونے والے پولیس مقابلے میں ہلاک ہو گئے۔
واقعہ کچھ دن قبل پیش آیا تھا جس میں ملزمان نے ایک خاتون کے ساتھ اس کے شوہر کے سامنے اجتماعی زیادتی کا وحشیانہ عمل انجام دیا تھا۔ سی سی ڈی نے واقعے کے 12 گھنٹے کے اندر ملزمان کی لوکیشن معلوم کر کے ان کی گرفتاری کے لیے چھاپہ مارا۔
چھاپے کے دوران ملزمان نے مقابلہ کیا جس کے نتیجے میں دو مرکزی ملزمان مارے گئے۔ پولیس نے دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لیے آپریشن جاری رکھا ہوا ہے۔